بھارتی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا نے کامیابی کیلیے کیے اپنے سب سے بڑے سمجھوتے کا ذکر کردیا۔اداکارہ 2016 سے فلم انڈسٹری میں متحرک ہیں، انہوں نے اس دوران مہیش بابو، الو ارجن، وجے دیوراکونڈا اور کارتھی جیسے بڑے اداکاروں کے روبرو کامیاب پرفارمنس دی۔تازہ انٹرویو میں 28 سالہ رشمیکا مندانا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کامیابی کیلیے خاندان کے وقت کو قربان کیا، یہی ان کا سب سے بڑا سمجھوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں کامیابی کے سفر میں ذاتی زندگی میں کتنی قربانیاں دیں، وہ تو اپنی بہن کو بڑا ہوتا دیکھنے سے بھی محروم رہی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ 9 برس کے دوران میں اپنے خاندان کے ساتھ کافی وقت نہیں گزار سکی، یہ کامیابی کے سفر میں میرا سب سے بڑا سمجھوتا ہے۔رشمیکا مندانا نے مزید کہا کہ والدہ نے شروع میں ہی بتادیا تھا کہ پیشہ وارانہ اور ذاتی زندگی میں توازن نہیں بنایا جاسکتا، آپ کو کسی ایک کی قربانی دینی پڑے گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خاص بات یہ ہے کہ میں اس دوران اپنی چھوٹی بہن کو بڑا ہوتے دیکھ نہیں سکی جبکہ ہمارے درمیان روزانہ میسیج پر بات ہوتی ہے، وہ بہت ذہین اور میرے لیے قابل فخر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی