بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا ذاتی وجوہات کی بنا پر گزشتہ رات ہونے والے پشپا 2 تھینک یو میٹ میں شرکت نہیں کر سکیں تاہم انہوں نے اپنے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں فلم کی کامیابی پر پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔رشمیکا نے اپنے پیغام میں ہدایت کار سوکمار اور اللو ارجن کے لیے خصوصی محبت اور عزت کا اظہار کیا جنہوں نے پشپا 2 کو ایک شاندار فلم بنانے میں انتھک محنت کی۔ساتھ ہی اپنے پیغام میں اداکارہ نے اس سفر کو اپنے لیے خاص قرار دیا اور بتایا کہ یہ فلم نہ صرف بطور ناظرین بلکہ شری ولی کے کردار میں بھی ان کے لیے ایک یادگار تجربہ رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی