معروف بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے نامور فلم ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شیٹی کے بارے میں زرین خان نے کہا کہ وہ گول مال یا چنئی ایکسپریس جیسی فلم کرنے کی خواہاں ہیں کیونکہ وہ یہ فلمیں سنیما گھر میں دیکھ کر کافی لطف اندوز ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ ایک عام شخص کی طرح روہت شیٹی کی فلموں سے کافی لطف اندوز ہوتی ہوں، وہ ان ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں جن کی فلم میں تھیٹر میں دیکھتی ہوں، میں ان کے ہنر، جذبے اور لگن کی معترف ہوں، کس طرح وہ بغیر کسی رکاوٹ کے ایکشن، ڈرامہ اور کامیڈی کو ایک ساتھ ہم آہنگ کردیتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی