i شوبز

روینا ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کا نام بتادیاتازترین

January 15, 2025

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ روینہ ٹنڈن کی صاحبزادی راشا تھڈانی اپنی فلم آزاد کے ساتھ فلم انڈسٹری میں اپنے ڈیبیو کے لیے تیار ہیں جس کیلئے وہ اپنے کو ایکٹر امان دیوگن کے ہمراہ ان دنوں فلم کی تشہیری سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں جب راشا سے ان کی پسندیدہ بالی وڈ اداکارہ کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اس کا جواب دیتے ہوئے راشا کا کہنا تھا کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ان کی پسندیدہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ بالی وڈ کوئین دیپیکا پڈوکون ہیں۔راشا کا کہنا تھا کہ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی بہت بڑی پرستار ہیں اور فلمی پردے پر ان کی طرح مقبولیت حاصل کرنا چاہتی ہوں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی