بھارت میں رنویر الہ آبادیہ کے متنازع بیان پر پولیس تحقیقات میں شو کے متعدد افراد کو طلب کر لیا گیا ہے۔بھارتی یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیہ کا نام حالیہ دنوں ایک تنازعے کی وجہ سے سرخیوں میں ہے، جب انہوں نے کامیڈین سمے رائنا کے شو میں ایک انتہائی غیر مناسب سوال پوچھا جس پر ملک بھر میں غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔مہاراشٹر سائبر پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا اور اس کے تحت شو کے میزبان سمے رائنا، رنویر الہ آبادیہ اور دیگر مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو طلب کر لیا ہے جنہوں نے اس شو میں حصہ لیا۔ ان میں مزاحیہ اداکار تنمے بھٹ، اداکارہ راکھی ساونت، انٹرنیٹ پرسنالٹی عرفی جاوید، اداکار سدھانت چترویدی اور سوشل میڈیا سیلیبریٹی دیپک کلال شامل ہیں۔پولیس نے شو کے حوالے سے فحش مواد نشر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے 30 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، جن میں شو کے ججز، شرکا، منتظمین اور دیگر لوگ شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی