i شوبز

رنویر الہ آبادیا خود پر درج متعدد ایف آئی آر کیخلاف عدالت پہنچ گئےتازترین

February 14, 2025

بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا نے ریئلٹی شو انڈیاز گوٹ لیٹنٹ میں ایک فحش مذاق پر اپنے خلاف درج متعدد ایف آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔رنویر الہ آبادیہ کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ ابھینو چندرچوڑ نے معاملے کی فوری فہرست طلب کی۔ تاہم چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس معمول کے مطابق سنا جائے گا۔مہاراشٹر سائبر سیل، ممبئی پولیس اور آسام پولیس نے الہ آبادیا اور دیگر کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد سمن جاری کیا۔مہاراشٹر کے سائبر ڈپارٹمنٹ نے یوٹیوب شو پر تنازعہ کے سلسلے میں الہ آبادیا اور دیگر 29 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی