پاکستان کی سپر ماڈل ٹرینیٹ لوکاس نے رنگ کی وجہ سے تعصب اور تضحیک آمیز رویے کا سامنا کرنے پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ٹرینیٹ لوکاس ایک مشہور پاکستانی ماڈل ہیں جو متعدد فیشن کیمپینز کا حصہ رہ چکی ہیں۔ماڈل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک حالیہ ویڈیو پر موصول ہونے والے تبصروں میں انہیں کسی نے اسے جمعدار یا جھاڑو دینے والی کہا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے، یہ واقعی افسوسناک ہے کہ یہ وہ دنیا ہے جس میں ہم رہتے ہیں، جہاں ہم سوچتے ہیں کہ ہم کس طرح دیکھتے ہیں، ہم کیا کرتے ہیں اور ہم کون ہیں اس کی بنیاد پر ہم سب سے بہت بہتر ہیں۔ ٹرینیٹ نے یہ بھی وضاحت کی کہ میں جانتی ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ کیوں کہا، اس کا تعلق میری جلد کے رنگ سے ہے، یہ مجھے ناراض نہیں کرتا کیوں کہ میں یہ بچپن سے سنتی آرہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہمیں بہت آگے جانے کی ضرورت ہے، اور اس سے زیادہ میں کچھ کہنا نہیں چاہتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی