i شوبز

رنبیر کپور کی گلوکاری بے حد خراب ہے، ویدانگ رائناتازترین

October 15, 2024

فلم جگرا کے اداکار ویدانگ رائنا نے اداکار رنبیر کی گلوکاری پر تنقید کرتے ہوئے انکی لپ سنک کی صلاحیتوں کی تعریف کردی۔حال ہی میں اداکار ویدانگ رائنا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اداکار رنبیر کپور سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ رنبیر کپور کے سب سے بڑے مداح ہیں اور یہ واضح کیا کیا کہ کس طرح فلم راک اسٹار میں رنبیر کی پرفارمنس نے انہیں ان کی فلم جِگرا کے گانے کے لیے متاثر کیا۔ویدانگ رائنا واسن بالا کی فلم جگرا میں عالیہ بھٹ کے بھائی کا کردار ادا کرتے نظر آئے، تاہم انہوں نے اس فلم میں اداکاری کے ساتھ فلم کا ٹائٹل ٹریک جگرا اور گانے پھولوں کا تاروں کا میں اپنی گلوکاری کا بھی مظاہرہ کیا۔تاہم ٹائٹل ٹریک کی تیاری کے حوالے سے اداکار ویدانگ نے انکشاف کیا کہ گانے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں تھا، لیکن فلم کے ٹائٹل ٹریک کے دوران اداکاری کے لیے انہیں اپنی ساتھی اداکارہ عالیہ بھٹ کے شوہر رنبیر کپور سے مدد لینی پڑی۔ویدانگ نے انکشاف کیا کہ ان کی اصل زندگی کی گلوکاری بہت خراب ہے، لیکن یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کتنے بہترین اداکار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی