بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے نے دلچسپ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداکار رنبیر کپور کے پرائیویٹ سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کرنا چاہتی ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ وہ کس کو فالو اور کس کا پیچھا کرتے ہیں۔ اننیا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں رنبیر کے پرائیویٹ اکائونٹ کو ہیک کرنا چاہتی ہوں تاکہ دیکھ سکوں کہ وہ کس کی اسٹاکنگ کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مجھے ان کے اکائونٹ کا کوئی علم نہیں، لیکن مجھے پتہ ہے کہ ان کا ایک فیک اکائونٹ ضرور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اکائونٹ پر فری ہو کر پوسٹ کرتی ہیں اور اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتیں، اگرچہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کا سوشل میڈیا کے ساتھ رشتہ بدل گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی