i شوبز

ریکھا وقت پر پیسے نہ دینے والے ڈائریکٹرز کیلئے مشکل کھڑی کردیتی تھیں' راکیشن روشنتازترین

March 21, 2025

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایت کار راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ریکھا وعدے پورے نہ کرنے والوں اور جو ڈائریکٹرز وقت پر پیسے نہیں دیتے تھے ان کے لیے مشکل کھڑی کر دیتی تھیں۔معروف اداکار اور ہدایت کار راکیش روشن نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب میں نے بطور ہدایت کار انہیں خون بھری مانگ میں ایک ماں کے کردار کے لیے سائن کیا تو انڈسٹری کے لوگوں نے مجھے خبردار کیا کہ وہ وقت کی پابند نہیں، شوٹنگ کے دوران مسائل پیدا کرتی ہیں اور بغیر بتائے چلی جاتی ہیں۔راکیش روشن کا کہنا ہے کہ میں ان باتوں کو مکمل طور پر نہیں مانتا تھا تاہم جب میں بطور ہدایت کار ان کے پاس گیا او ر ریکھا سے کہا کہ میں تم سے صاف پوچھنا چاہتا ہوں، تم مجھے کسی مسئلے میں تو نہیں ڈالو گی نا؟ریکھا نے راکیش روشن کی بات کا بڑی صاف گوئی سے جواب دیا اور کہا کہ میں صرف انہی لوگوں کے لیے مسائل پیدا کرتی ہوں جو ادائیگی نہیں کرتے یا اپنے وعدے پورے نہیں کرتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی