i شوبز

رئیس کے ڈائریکٹر نے ماہرہ خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کا راز فاش کردیاتازترین

October 22, 2024

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان 2017 میں بالی ووڈ فلم رئیس کا حصہ کیسے بنیں، فلم کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔رئیس میں ماہرہ خان کی کاسٹنگ کے حوالے سے کئی کہانیاں سامنے آئی جن میں مختلف دعوے کیے گئے تھے کہ اس کردار میں کس کو کاسٹ کیا جائے گا۔فلم رئیس کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے بالآخر انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماہرہ خان کو کیسے تلاش کیا اور وہ اس فلم کا حصہ بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں راہل ڈھولکیا نے کہا کہ وہ رئیس کے لیے ایک ایسی لڑکی چاہتے ہیں جو 30 سال سے زیادہ عمر کی ہو اور اچھی اردو بول سکے۔انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف جیسی ہیروئنیں تھیں جو معصوم نظر آتی تھیں لیکن وہ یا تو اتنا چھوٹا سا کردار کرنے کے لیے تیار نہیں تھیں یا زیادہ معاوضہ لینا چاہتی تھیں۔راہل کی اپنی ماں اور گوری خان کی والدہ نے ماہرہ کو دیکھا تھا اور ان کی سفارش کی تھی۔ راہل نے اپنی ماں کے کہنے پر ماہرہ خان کا آڈیشن لیا، راہل کا کہنا تھا کہ آڈیشن کے وقت ہی مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ فلم رئیس کی آسیہ ماہرہ خان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی