i شوبز

ربیکا خان کو شاہ رخ خان سے متعلق بیان مہنگا پڑگیاتازترین

April 14, 2025

معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان کو بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے متعلق دیا گیا بیان مہنگا پڑگیا۔ٹک ٹاکر ربیکا خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعوی کیا کہ میرے والد اور کامیڈین کاشف خان بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے ساتھ کام کرچکے ہیں حتی کہ شاہ رخ خودمیرے والد سے ملنے آئے تھے ۔ربیکا کا کہنا تھا کہ میرے والد کی شاہ رخ کے ساتھ تصاویر بھی ہیں، شاہ رخ نے میرے والدہ کو بتایا تھا کہ ہم آپ کو فولو کرتے ہیں، آپ کو دیکھتے ہیں، کیا کمال کے ایکٹر ہیں آپ۔ ربیکا خان کے مطابق ہم بھی بابا کی طرح کئی شخصیات سے ملے، میں سینئر اداکار متھن چکرورتی اور اداکار سنج دت سے ملی ، سنجے دت کے ساتھ تو ہم نے مل کر لنچ بھی کیا ۔ٹک ٹاکر ربیکا بالی وڈ کنگ سے متعلق دیے گئے بیان پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اس بیان پر ربیکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا مذاق اڑا تے نظر آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی