اداکار علی انصاری نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ڈرامے میں کام کی حامی بھرنے سے قبل اپنی اہلیہ صبور علی اور سالی اداکارہ سجل علی سے مشورہ کرتے ہیں۔علی انصاری نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اداکاری سمیت ڈراما انڈسٹری کے معاملے پر کھل کر گفتگو کی۔ڈراموں میں مردوں کو برے کرداروں میں دکھانے کے سوال پر علی انصاری نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ جہاں ڈراموں میں مردوں کے انتہائی برے کردار دکھائے جاتے ہیں، وہیں اچھے مردوں کے کردار بھی ہوتے ہیں اور جو برے ہوتے ہیں، دراصل وہ سماج میں موجود خراب لوگوں کو پیش کر رہے ہوتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں علی انصاری نے بتایا کہ وہ کسی بھی ڈرامے میں کام کی حامی بھرنے سے قبل ڈرامے کی کہانی کو پڑھتے ہیں جبکہ عام طور پر وہ کسی بھی ڈرامے میں کام کی حامی بھرنے سے قبل اہلیہ صبور علی اور سالی سجل علی سے مشورہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں اہلیہ اور سالی ہمیشہ ہی اچھی رائے دیتی ہیں، انہیں ان سے پوچھنے کا فائدہ ہوتا ہے اور ان کا کام بہتر ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی