پاکستان و بھارت میں یکساں مقبول ڈرامے کبھی میں کبھی تم کے مرکزی کردار مصطفی کی مشہور ہونے والی بائیک کی نیلامی کے نتیجے میں ملنے والی قیمت منظر عام پر آگئی۔چند روز قبل فہد مصطفی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس حوالے سے فین کو آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے آئیکونک بائیک کراچی کے انڈس اسپتال کے لیے نیلام کردی ہے جس سے حاصل رقم عطیہ کر دی گئی ہے۔فہد مصطفی کی جانب سے کیا گیا یہ انکشاف انکے فینز کے دل میں انکی عزت میں اضافے کا سبب بنا اور اب بائیک کو نیلام کرنے کے نتیجے میں ملنے والی قیمت کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر ایک دعوی کیا گیا ہے۔دعوے کے مطابق مصطفی کی آئیکونک بائیک 46 ہزار اماراتی درہم میں نیلام ہوئی ہے جس کی قیمت اگر پاکستانی کرنسی میں تبدیل کی جائے تو 34 لاکھ سے زائد روپے بنتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی