i شوبز

رام چرن کا الو ارجن سے جھگڑا؟ سوشل میڈیا پر ان فالو کردیاتازترین

February 14, 2025

جنوبی بھارت کے نامور اداکاروں رام چرن اور الو ارجن کے درمیان دراڑیں پڑنے لگی ہیں۔ رام چرن نے اپنے کزن الو ارجن کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا جس کے بعد سے اس معاملے پر مزید چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔آندھرا پردیش کے انتخابات سے قبل جب الو ارجن نے اپنے چچا پون کلیان کے سیاسی مخالف شلپا روی چندرا کشور ریڈی کی حمایت میں نندیال کا دورہ کیا، تب سے کنڈیلا اور الو خاندانوں کے درمیان کشیدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔اس تنازعے کو مزید ہوا تب ملی جب حال ہی میں رام چرن نے الو ارجن کو انسٹاگرام پر ان فالو کیا، جس کے بعد مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں کزنز کے تعلقات میں دراڑ آ چکی ہے۔مداحوں نے یہ نوٹ کیا کہ رام چرن نے انسٹاگرام پر الو ارجن کو ان فالو کر دیا، جبکہ وہ ارجن کے بھائی الو سریش کو اب بھی فالو کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی