i شوبز

راکل پریت سنگھ نے ہیلتھ اپڈیٹ جاری کردیتازترین

October 17, 2024

بالی ووڈ اداکارہ راکل پریت سنگھ حال ہی میں اپنے ورزش کے دوران زائد وزن اٹھانے کے باعث بیک انجری کا شکار ہوگئی۔ ڈاکٹر کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کے باعث ایک ہفتے سے زیادہ بیڈ رسٹ کرنے کے بعد حال ہی میں اداکارہ راکل پریت سنگھ نے آخر کار مداحوں کے ساتھ اپنی ہیلتھ اپ ڈیٹ شیئر کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ہیلتھ اپڈیٹ جاری کرتے ہوئے راکل نے مداحوں سے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کمر میں شدید درد ہونے کے باوجود بھی ورزش جاری رکھی جس کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ راکل کا کہنا تھا کہ یہ ایک چھوٹی سی ہیلتھ اپ ڈیٹ ہے میں اپنے فینز کو بتاتی چلوں کہ میں نے بہت احمقانہ کام اس وقت کیا جب میں نے اپنے باڈی کی تکلیف کو نظر انداز کرتے ہوئے وزن اٹھانا جاری رکھا یہ سوچ کر کہ میں دماغی طور پر کافی اسٹرونگ ہوں۔راکل کا کہنا تھا کہ میں اپنی باڈی کو دھکیلتی رہی اور یہ بیوقوفی ایک بڑی چوٹ میں بدل گئی جس کی وجہ سے میں پچھلے چھ دنوں سے بیڈ ریسٹ پر ہوں اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مجھے مکمل صحت یاب ہونے میں مزید ایک ہفتہ لگے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی