i شوبز

راکھی ساونت پاکستان آئیں تو ایئرپورٹ پر استقبال کروں گی، ہانیہ عامرتازترین

February 10, 2025

اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی فنکارہ راکھی ساونت پاکستان آئیں تو میں ان کا ایئرپورٹ جا کر ذاتی طور پر استقبال کروں گی۔ ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر نے کہا کہ راکھی ساونت جب پاکستان آئیں گی تو میں ان کے ساتھ ڈنر بھی کروں گی۔ بھارت میں مشہور ہونے اور کام کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ہانیہ کا کہنا تھا کہ ایسا ابھی کوئی پروگرام نہیں، اگر ہوگا تو ضرور بتائوں گی۔راکھی ساونت کے بھارت بلانے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالکل ان کیلئے جائوں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی ایئر پورٹ سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہانیہ کیا تمہارے گھر میں میرے لیے جگہ ہے؟ میں تمہاری بہن، بھارت سے آرہی ہوں، چلو مجھے ایئرپورٹ پر لینے آجائو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی