بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی میں ایک ملاقات کے دوران پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان سے دلچسپ اور جذباتی گفتگو کی۔ گفتگو میں وہ کبھی دودی خان سے ناراض نظر آئیں تو کبھی دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے خوشگوار لمحات گزار رہے تھے۔ بھارتی اداکارہ نے دودی خان سے سوال کیا، آپ میرے ہونے والے دلہا ہیں یا میں پاکستان کی بہو ہوں؟ یا صرف دوست ہوں؟ کیا ہے یہ سب؟ یو ٹرن مارنے کا کیا مطلب؟ میں دنیا کو کیا جواب دوں؟ کیا یہ سب ڈرامہ چل رہا ہے؟دودی خان نے انہیں جواب دیا، میرے چہرے کی طرف دیکھو، غصہ نکال لو۔ دنیا کو خوش کرنے کے لیے ہم اپنی ذات کو قربان نہیں کر سکتے۔ اس پر راکھی نے کہا، ہم اسی دنیا میں رہتے ہیں، اور بھارت میں میرا مذاق بنایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں کون لڑکا ہے؟دودی خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، میں نے آپ کا مذاق نہیں بنایا، آپ میری دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔اس پر دودی نے جواب دیا، ہم دوست ہیں اور ہمیشہ دوست ہی رہیں گے۔ شادی کا کیا ہے، میں کہیں بھی آپ کا ہاتھ پکڑ کر لے جا سکتا ہوں، لیکن دوستی کا رشتہ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی