i شوبز

رائٹر بننا چاہتا تھا اداکار بنادیا گیا' عجب گلتازترین

October 16, 2025

معروف اداکار عجب گل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رائٹر بننا چاہتے تھے مگر اداکار بنا دیا گیا۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عجب گل نے کہا کہ انہیں لکھاری بننے کا شوق تھا اور وہ پی ٹی وی پر اپنا اسکرپٹ لے کر گئے تھے لیکن وہاں کسی پروڈیوسر نے انہیں اسکرپٹ کے بجائے اداکاری کرنے کی پیش کش کردی اور پھر وہ نہ چاہنے کے باوجود اداکار بن گئے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے نہ صرف پی ٹی وی بلکہ فلموں اور اسٹیج میں بھی کام کیا اور انہیں ہر جگہ شہرت اور عزت ملی لیکن 1994 میں انڈسٹری کے کچھ لوگوں نے انہیں نظر انداز کرنا شروع کردیا، ان کی شہرت سے جل کر انہیں کام دینا بند کردیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے ان سے متعلق اسکینڈلز بنانے کی خوب کوشش کی لیکن وہ ہمیشہ اسکینڈلز اور افیئرز سے بچتے رہے اور اس میں کامیاب بھی رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی