i شوبز

ہر وقت شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی، بشری انصاری کا ناقدین کو جوابتازترین

October 23, 2024

ورسٹائل سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنے شوہر اقبال حسین کے ہمراہ ولاگ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔اداکارہ نے یوٹیوب پر شوہر کے ہمراہ کینیڈا سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ وہ ہر وقت شوہر کے ہمراہ نہیں رہ سکتیں۔ویڈیو میں اداکارہ کے شوہر بھی دکھائی دیتے ہیں جو تنقید کرنے والوں کو کہتے ہیں کہ وہ ایک ساتھ گزارے گئے لمحات کو ہر وقت ویڈیو پر نہیں دکھا سکتے۔ویڈیو میں بشری انصاری کہتی ہیں کہ لوگ ان کی ویڈیوز پر کمنٹس کرتے ہوئے ان سے پوچھتے ہیں کہ اگر انہیں اکیلا ہی رہنا تھا تو پھر انہوں نے شادی کیوں کی؟اس پر ان کے شوہر جواب دیتے ہیں کہ وہ ہر وقت کیمرے کے سامنے نہیں آ سکتے۔ویڈیو میں بشری انصاری مزید کہتی ہیں کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کو تنگ نہیں کرتے، اس لیے ان کی شادی اچھی چل رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی