ساوتھ فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2: دی رول کی نمائش کے دوران ایک اور موت ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رایادرگام میں فلم پشپا 2: دی رول کی نمائش کے دوران الو ارجن کے ایک اور مداح کی موت ہو گئی۔پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 35 سال تھی اور اس کا نام ہریجن مدھناپ تھا۔پولیس کا مزید کہا ہے کہ ہریجن دوپہر 2:30 بجے کے قریب رایادرگام میں فلم کا میٹنی شو دیکھ رہا تھا، تاہم وہ شام 6 بجے کے قریب تھیٹر کے عملے کو مردہ حالت میں ملا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نشے کی حالت میں تھا، جو چار بچوں کا باپ اور شراب نوشی کی لت میں مبتلا تھا۔اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جاری ہیں۔واضح رہے کہ حیدرآباد کے ایک تھیٹر میں فلم کی نمائش کے دوران ایک اور افسوسناک واقعے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی