بالی وڈ کی ڈمپل کوئین پریتی زنٹا نے تمام سنگل پیرنٹس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ان تمام سنگل پیرنٹ کو پیغام دیا جو اکیلے اپنے بچوں کی بہترین پرورش کیلئے کوشاں ہیں۔انسٹاگرام پوسٹ میں پریتی اپنے دونوں بچوں کیساتھ چہل قدمی کر رہی ہیں جسکے ساتھ انہوں نے اپنے روزمرہ کے معمولات کے بارے میں بات کرتے ہوئے طویل کیپشن بھی لکھا ۔انہوں نے کہا کہ، میرے پاس خود کے لیے کوئی لمحہ نہیں تھا اور نہ ہی میں کوئی اور کام کر سکی سوائے ان کی دیکھ بھال کے۔اور یہی وہ لمحہ تھا جس نے مجھے یہ احساس دلایا کہ والدین، خاص طور پر سنگل مائیں اور والد کتنی محنت اور قربانی کرتے ہیں اپنے بچوں کے لیے۔پریتی نے تمام والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے کیپشن کا اختتام کیا اور مزید لکھا کہ،تمام سنگل ماں اور والدین کے لیے بہت سارا پیار،میں آپ سب کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ سب بہت بہترین کام کر رہے ہیں ہمیشہ محبت بھری دعائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی