i شوبز

پرینیتی چوپڑا کی اپنے شوہر راگھو چڈھا کی سالگرہ پر جذباتی پنجابی شاعریتازترین

November 12, 2024

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے شوہر راگھو چڈھا کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پنجابی شاعری کے ساتھ ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی جس میں انہوں نے دونوں کی پیاری اور یادگار لمحوں کی جھلکیاں دکھائی ہیں۔ ویڈیو کے بیک گرانڈ میں پنجابی شاعری کی آواز شامل ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ پرینیتی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ہیپی برتھ ڈے میرے رگائی اور اپنے شوہر کی ایمانداری، صبر اور محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر روز ان سے کچھ نیا سیکھتی ہیں۔ پرینیتی نے مزید کہا سب کہتے ہیں کیونکہ یہ سچ ہے، آج کل ایسے جینٹل مین نہیں بنتے۔ خدا کا شکر ہے کہ مجھے بہترین شخص ملا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی