بالی ووڈ سمیت بھارت کی تمام فلم انڈسٹریوں میں سب سے زیادہ کامیاب فلمیں دینے والا فنکار کوئی اور نہیں ملیالم فلم انڈسٹری کا پریم نذیر نکلا۔بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پریم نذیر نے ملیالم انڈسٹری کو 400 سے زائد کامیاب فلمیں دیں۔پریم نذیر 1951 سے 1989 تک انڈسٹری سے جڑے رہے اور اس دوران انہوں نے 720 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ رپورٹ کے مطابق اداکار نے ایک ماہ میں 30 فلموں کی شوٹنگ مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کررکھا ہے۔ ان کی کئی فلموں نے باکس آفس پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔پریم نذیر نے کیریئر میں400 کامیاب اور 50 بلاک بسٹر فلمیں کیں جبکہ امیتابھ بچن اب تک کی 60 کامیاب اور 10 فلمیں بلاک بسٹر فلمیں دے چکے ہیں۔ جنوبی انڈیا کے لیجنڈری رجنی کانت کی 80 فلمیں ہٹ جبکہ 12 سے زائد سپر ہٹ رہی ہیں۔اس کے علاوہ شاہ رخ کی اب تک 34 ہٹ اور 10 فلمیں بلاک بسٹر رہی جبکہ سلمان خان کی 39 کامیاب اور 15 فلمیں بلاک بسٹر رہی، اسی طرح عامر خان کی اب تک 20 فلمیں کامیاب اور 6 بلاک بسٹر رہی ہیں۔پریم نذیر وہ اداکار تھے جنہوں نے 30 سالوں یعنی تین دہائیوں تک ملیالم سینیما پر راج کیا اور انڈسٹری پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی