بالی ووڈ اداکارہ اور فلم پروڈیوسر پریانکا چوپڑانے پچپن کی جھلک شیئر کرتے ہوئے اپنے فینز سے ٹرول نہ کرنے کی درخواست کردی۔حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی 9 سالہ تصویر کو 17 سالہ تصویر سے موازنہ کیا جب انہوں نے مس انڈیا کا ٹائٹل جیتا تھا۔اداکارہ نے اپنے پچپن کے لمحات کو یاد کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں اپنے فینز سے درخواست کی انہیں ٹرول نہ کریں کیونکہ وہ تقریبا 25 سال بعد بھی، ابھی تک سیکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔اداکارہ نے کیپشن کا اختتام کرتے ہوئے آخر میں کہا، نوجوان خود کے بارے میں سوچیں ،خود سے محبت کریں، آپ نے یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی