i شوبز

پربھاس کی فلم دی راجا صاحب کی ریلیز کیوں ملتوی کردی گئی؟ وجہ سامنے آگئیتازترین

January 14, 2025

معروف تلگو اداکار پربھاس کی آنے والی ہارر کامیڈی فلم دی راجا صاحب کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ۔ پہلے یہ فلم 10 اپریل 2025 کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، فلم کی ریلیز کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔فلم کے قریبی ذرائع کے مطابق، فلم مکمل ہونے میں مزید وقت لگے گا، جس کے باعث اسے شیڈول کے مطابق ریلیز نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم، فلم سازوں نے ریلیز کی نئی تاریخ کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی