i شوبز

پولیس کی وردی پہن کر اشتہار بنانے پر انتہا پسند نوازالدین پر برہمتازترین

October 24, 2024

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی ایک حالیہ اشتہار کے بعد تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایک انتہاپسند ہندو تنظیم نے اداکار پر مہاراشٹر پولیس کی ساکھ کو خراب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتہاپسند تنظیم ہندو جن جاگرتی سمیتی نے ممبئی پولیس کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل پولیس مہاراشٹر کو خط بھی لکھ دیا۔ جس میں نوازالدین اور بگ کیش پوکر کے مالک انکور سنگھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تنظیم کا الزام ہے کہ آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم کے ایک اشتہار میں نوازالدین پولیس افسر کے کردار میں لوگوں کو پوکر کھیلنے کی ترغیب دیتے ہوئے نظر آتے ہیں جس سے مہاراشٹر پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس تنازع اور اس کے بعد پولیس حکام کو لکھے گئے خط سے متعلق نوازالدین صدیقی نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی