معروف گلوکار علی ظفر نے پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسموگ کے تدارک کیلئے حکومتی پالیسی میں شامل اہم اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ حکومت پنجاب نے اسموگ کے تدارک کے لیے 10 سالہ پالیسی تشکیل دی ہے جو فی الوقت ہائیکورٹ میں زیرغور ہے اور یہ ایک اچھا اقدام ہے۔علی ظفر نے مریم اورنگزیب سے اس بارے میں تصدیق کرنے اور پالیسی میں شامل اہم اقدامات کے بارے میں ایک سرسری جائزہ پیش کرنے کی درخواست کی اور سوال کیا کہ ان اقدامات پر کس حد تک عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا؟انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے لیے اس بارے میں جاننا مفید ثابت ہوگا اور اضافی تجاویز کو زیرغور لاکر منصوبے کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔علی ظفر کی پوسٹ کے جواب میں مریم اورنگزیب نے انہیں تفصیلی جواب بھی دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی