معروف اداکارہ منشا پاشا نے پہلی بار زندگی کے تلخ پہلو سے پردہ اٹھادیا۔حال ہی میں منشا پاشا نے نجی ٹیلی ویژن کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دیگر پہلو پر گفتگو کرنے کیساتھ اپنی زندگی کے مشکل وقتوں کے بارے میں بات کی۔پہلی ناکام شادی کو زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دیتے ہوئے منشا پاشا کا کہنا تھا کہ،میری زندگی کا سب سے مشکل وقت میری پہلی شادی کے دوران تھا۔ اور کالج کا وقت بھی میرے لیے بہت سخت تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب مجھے بہت سے فیصلے کرنے تھے اور ساتھ ہی مستقبل کے بارے میں بے یقینی بھی تھی۔ لیکن بعد میں احساس ہوا کہ یہ سب مشکل وقت شخصیت کی نشوونما کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔واضح رہے اداکارہ جو اس وقت ایک سیاست دان جبران ناصر کیساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں ان سے قبل وہ اسد فاروقی نامی شخص کیساتھ شادی شدہ تھیں جو بد قسمتی سے یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طلاق پر ختم ہوگئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی