i شوبز

پہلے آڈیشن سے لے کر اب تک متعدد غیر اخلاقی آفرز ہوچکی ہیں ' اریج چوہدریتازترین

January 28, 2025

اداکارہ اریج چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں پہلے آڈیشن سے لے کر اب تک متعدد بار غیر اخلاقی آفرز موصول ہو چکی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے آڈیشن پر ہی ڈائریکٹر نے کہہ دیا تھا کہ مجھے بہت ساری ماڈلز نے گرین سگنل دیا ہے، آپ نے گرین سگنل نہیں دیا، آپ کو کام کے لیے کیسے منتخب کر لوں؟اداکارہ نے دعوی کیا ہے کہ مجھے کچھ روز قبل ہی ایک نامور ڈائریکٹر نے میسیج کیا تھا کہ ایک بار صرف مِل لیں، آپ کو 3 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔اداکارہ اریج چوہدری نے انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری میں غیر اخلاقی مطالبات، ماڈلز کے استحصال اور کام کے بدلے فیور مانگنے کے کلچر پر بھی کھل کر بات کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی