ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے کہا ہے کہ ابھی ان کی عمر نہیں ہے، وہ 25 یا 26 سال کی عمر میں شادی کرنے کا سوچیں گی۔ ایک انٹرویو کے دوران شادی کے سوال پر عینا آصف نے کہا کہ ابھی ان کی عمر نہیں ہوئی، وہ شادی سے متعلق 10 سال بعد سوچیں گی لیکن کب کیا ہوجائے، کچھ پتا نہیں ہوتاتاہم وہ 25 یا 26 سال کی عمر کے بعد شادی سے متعلق سوچیں گی۔ اداکارہ نے کہا ابھی وہ پڑھائی مکمل کرنے سے کیریئر بنانے پر توجہ دے رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی