پاکستانی لڑکے سے شادی کی خواہش مند بھارتی رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت کو مفتی قوی سے شادی کرنے پر کروڑوں کی پیشکش مل گئی۔پاکستانی زمیندار نے راکھی ساونت کو مفتی قوی سے شادی کرنے پر 35 کروڑ روپے کی زمین اور زیورات تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے زمیندار سردار مظفر کولاچی کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے بھارتی رقاصہ کو مفتی قوی سے شادی کرنے پر بطور تحفہ 35 کروڑ روپے کی زمین اور زیورات دینے کا وعدہ کیا ہے۔وائرل ویڈیو میں زمیندار کہتے ہیں کہ میرا تعلق تونسہ شریف سے ہے۔ ہم راکھی ساونت صاحبہ کی بہت عزت کرتے ہیں۔ میرے پاس ہیرے اور سونے کے زیورات ہیں، جو نایاب اور قیمتی ہیں۔ اگر راکھی ساونت مفتی قوی سے شادی کرتی ہیں تو میں یہ ان کو تحفے میں دوں گا۔وائرل ویڈیو میں مفتی قوی نے بتایا کہ ان تمام قیمتی اشیا کے ساتھ سردار مظفر کولاچی اپنی زمینوں میں سے بھی کچھ حصہ بطور تحفہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان تمام اشیا اور زمین کی مالیت تقریبا 35 کروڑ روپے بنتی ہے، یہ مجھے اس وقت ملیں گی جب راکھی ساونت مجھ سے شادی کریں گی، جس پر میں سردار مظفر کا شکر گزار ہوں، راکھی سے شادی کے بعد میں یہ تمام اشیا اور زمینیں ان کو دے دوں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی