i شوبز

پاکستانی ڈراموں میں اتنے پیسے نہیں کہ کچن چل سکے' صحیفہ جبارتازترین

December 07, 2024

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اتنے پیسے بھی نہیں کہ گھر کا کچن چل سکے۔اداکارہ حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شریک ہوئیں جہاں شوبز کی آمدنی کے حوالے سے کی گئی گفتگو میں صحیفہ جبار خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں میں اتنے بھی پیسے نہیں ہیں کہ آپ کا کچن چل سکے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ڈرامہ ایسا ہے جو 4 سے 6 مہینے تک شوٹ ہو رہا ہے تو اس کے چیک بھی اسی دوران آتے ہیں اور پھر یہ معاوضہ اداکاروں کو قسطوں میں ملتا ہے۔صحیفہ جبار نے مزید کہا کہ اگر مجھے صرف ڈراموں پر انحصار کرنا پڑے تو میرا کچن نہیں چل سکتا، یہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب میں سال بھر میں 4 پراجیکٹ کروں، روزانہ شوٹنگ پر جاں سوشل میڈیا سے بھی آمدنی جاری ہو تب تو میرا کچن چل سکتا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی