i شوبز

پاکستانی میڈیا پر خواتین بارے منفی مواد دکھایا جاتا ہے' عائشہ جہانزیبتازترین

December 03, 2024

ٹی وی میزبان و اداکارہ عائشہ جہانزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چٹ پٹی خبریں، جنسی لطیفے، نامناسب گفتگو اور عورتوں پر تشدد سمیت استحصال کو دکھایا جاتا ہے۔عائشہ جہانزیب نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے معاشرے میں خواتین پر بڑھتے تشدد پر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ملک بھر میں بہت زیادہ خواتین پر تشدد ہوتا ہے، وہ جنسی،جسمانی اور ذہنی استحصال برداشت کرتی ہیں لیکن اس کے خلاف بولتی نہیں۔انہوں نے اسی معاملے پر کہا کہ لیکن بڑھتے ہوئے تشدد اور خواتین کے استحصال پر عام لوگوں کا نہیں بلکہ اس طرح کا میڈیا پر مواد بنانے اور دکھانے والوں کا قصور ہے۔ان کے مطابق عوام میڈیا پر دکھائے جانے والی چیزوں پر نہ صرف اندھا یقین کرتے ہیں بلکہ اس پر عمل بھی کرتی ہیں۔عائشہ جہانزیب نے کہا کہ پاکستان کے سوشل میڈیا اور میڈیا پر زیادہ تر چٹ پٹی خبریں پسند کی جاتی ہیں، لوگ جنسی لطیفے اور نامناسب گفتگو اور باتیں سننا پسند کرتے ہیں۔عائشہ جہانزیب کے مطابق بدقسمتی سے معاشرے میں اس خاتون کو اچھی عورت سمجھا جاتا ہے جو کہ شوہر اور گھر والوں کو تشدد اور استحصال برداشت کرتی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی