i شوبز

پاکستانی قوم کبھی تمیز نہیں سیکھ سکتی، نعمان اعجاز کا طنزیہ وارتازترین

March 10, 2025

سینئر اداکار نعمان اعجاز نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پاکستانیوں کے رویے پر خیالات پیش کردیے۔حال ہی میں انہوں نے ایک یوٹیوب ولاگ میں مختصر شرکت کی، جہاں نعمان اعجاز نے رمضان المبارک کے دوران پاکستانیوں کے رویے پر طنزیہ انداز میں بات کی۔ اس موقع پر اداکار نے رمضان المبارک کا اصل مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ،دراصل اللہ نے رمضان مسلمانوں کے لیے بھیجا تھا، پاکستانیوں کے لیے نہیں۔ پاکستانی روزے تو رکھتے ہیں کیونکہ لیکن ان سے برداشت نہیں ہوتی۔ رمضان میں پاکستانیوں کا غصہ کنٹرول نہیں ہوتا۔ سڑکوں پر ایک دوسرے کو گالیاں دیتے سنائی دیتے ہیں یہاں تک کہ ٹریفک سگنل کے اصولوں کی پاپندی نہیں کرتے بلکہ گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑے پر اتر آتے ہیں۔ نعمان اعجاز کے مطابق عموما یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ بالخصوص رمضان میں ہمارا رویہ سب سے زیادہ خراب ہوتا ہے، حالانکہ ہم دوسرے مہینوں میں بھی کچھ خاص اچھے نہیں ہوتے۔ آپ فرض عبادات کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اس کا مقصد ہی ختم کر دیتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم کبھی تمیز نہیں سیکھ سکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی