پاکستانی اداکاروں و فنکاروں نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام واقعے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ اداکار فرحان سعید، اداکارہ ہانیہ عامر اور دیگر نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرحان سعید نے انسٹاگرام اسٹوری میں پہلگام واقعے کے متاثرین اور ان کے خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔اسی طرح ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ کہیں بھی ہونے والا سانحہ ہم سب کے لیے سانحہ ہے، میرا دل ان معصوم جانوں کے ساتھ ہے جو حالیہ واقعات سے متاثر ہوئیں، درد، غم اور امید میں ہم ایک ہیں، انسانیت کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے۔ ان کے علاوہ ماورا حسین، انمول بلوچ، فواد خان، نادیہ افغان، دانش تیمور اور مدیحہ رضوی نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔مدیحہ رضوی نے اس حملے کو بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی