معروف گلوکار و موسیقار رفاقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں بہت امتیازی سلوک ہوتا ہے' پاکستان اور یہاں کے عوام نے ان کی قدر نہیں کی۔ ایک پوڈ کاسٹ پروگرام کے دوران رفاقت علی خان نے مقبول بھارتی گانے آج کی رات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مذکورہ غزل کو کلب گانے میں تبدیل کیا گیا، ہر جگہ یہی ہو رہا ہے، تجربے کیے جا رہے ہیں، کسی سے کوئی اچھا کام نہیں ہو پا رہا۔ایک سوال کے جواب میں سینیئر موسیقار نے شکوہ کیا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان اور پاکستانیوں نے ان کی قدر نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں بہت امتیازی سلوک ہوتا ہے اور انہوں نے اس بات کو باقاعدہ دیکھا اور محسوس کیا ہے۔رفاقت علی خان نے کہا کہ لیکن اس باوجود انہیں اپنے ملک اور عوام سے پیار ہے، جس طرح گھرمیں بھی مسائل اور جھگڑے ہوتے ہیں، اسی طرح یہ ملک بھی ان کے گھر کی طرح ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی