i شوبز

ورون دھون نے اداکاری میں راجپال یادو کو اپنا استاد مان لیاتازترین

January 16, 2025

بالی وڈ کے معروف اداکار ورون دھون نے سینئر اداکار راجپال یادو کی تعریف پر شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنا استاد قرار دیا۔ورون نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کی، جس میں راجپال یادو ان کی کارکردگی اور پروفیشنل رویے کو سراہ رہے تھے۔ راجپال یادو، جنہوں نے ورون کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے جیسے میں تیرا ہیرو، جڑواں 2، اور کولی نمبر 1، نے کہا کہ ورون ایک مکمل اسٹار ہیں۔راجپال یادو نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ورون بچپن میں اپنی والد کی فلموں کے سیٹ پر آیا کرتے تھے اور وہ تب سے ہی شوبز کے رموز سیکھ رہے ہیں۔ راجپال یادو نے مزید کہا کہ ورون دھون ہمیشہ مختلف کرداروں کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہی ان کی سب سے بڑی خوبی ہے۔ورون دھون نے اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا راجپال سر، آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ شکریہ ان خوبصورت الفاظ کے لیے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی