ہالی ووڈ کے معروف اداکار، ریپر اور فلم پروڈیوسر ول اسمتھ نے 2019 کی سائنس فکشن فلم جیمنی مین پر کاپی رائٹ کے حوالے سے دائر کیا گیا 1.7 ملین ڈالر کا مقدمہ جیت لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہدایت کار اینگلی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کے حوالے سے ایک وفاقی جج نے سائنس فکشن مصنف کیسنگر سبانڈا کی جانب سے ول اسمتھ کے خلاف کاپی رائٹ کے حوالے سے کیے گئے تمام دعوں کو مسترد کر دیا۔ گو کہ جج نے اس مقدمے کو کلی طور پر تو مسترد نہیں کیا تاہم انہوں نے 56 سالہ ول اسمتھ کے خلاف 31 جنوری کو کیے گئے دعوے مسترد کر دیے۔کیسنگر سبانڈا نے ول، اسکائی ڈانس پروڈکشنز، جیمنی پکچرز، پیرامانٹ پکچرز، ڈیوڈ الیسن اور دیگر کمپنیوں کے خلاف فلم جیمنی مین پر 1.7 ملین ڈالر کا کیس فائل کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی