بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کو اپنی آنے والی فلم چھاوا کے لیے کان چھدوانا پڑگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاریخی فلم چھاوا جس میں وکی کوشل مراٹھا جنگجو سمبھاجی مہاراج کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ حال ہی میں وکی کوشل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی، جس میں وکی کوشل کو کان چھدواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ جیسے ہی کان چھیدنے والی مشین ان کے کان کی لو میں پیوست ہوئی، وہ درد سے بلبلا اٹھے۔ مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں ان کے خلوص اور لگن کو سراہا۔ واضح رہے کہ وکی کوشل، رشمیکا مندانا اور اکشے کھنہ کی فلم چھاوا 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی