i شوبز

وکی کوشل کی فلم چھاوا صرف 3 دن میں 100 کروڑ کلب میں شاملتازترین

February 18, 2025

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور اکشے کھنہ کی فلم چھاوا نے ریلیز کے صرف تین دنوں میں باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا کاروبار کر کے 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس فلم نے تین دنوں میں 119.5 کروڑ روپے کا شاندار کاروبار کیا ہے۔چھاو اکی کہانی چھترپتی سمبھاجی اور مغل بادشاہ اورنگ زیب کے درمیان تاریخی جنگ پر مبنی ہے، جس میں وکی کوشل نے چھترپتی سمبھاجی کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ اکشے کھنہ نے اورنگ زیب کا کردار نبھایا ہے۔ فلم کا تین دنوں میں فلم کا مجموعی کاروبار 119.5 کروڑ روپے تک پہنچا۔عالمی سطح پر بھی یہ فلم 150 کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرنے کے قریب ہے، کیونکہ اس نے تین دنوں میں عالمی مارکیٹ میں 148.95 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی