i شوبز

وینا ملک نے بیٹے کے ہمراہ ویڈیو شیئر کر دیتازترین

February 28, 2025

معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ماضی قریب میں ایک انٹرویو کے دوران وینا ملک نے بتایا تھا کہ ان کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جن کی عمریں 10 اور 9 سال ہیں۔اب حال ہی میں وینا ملک نے اپنے بیٹے کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کی ویڈیو انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اداکارہ کو آرام کرتے جبکہ ان کے بیٹے کو اپنی والدہ کے بال بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے اپنی اس ویڈیو کو میری روشنی کا کیپشن دیا ہے۔اداکارہ کے مداح و صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو کیوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی