اداکارہ و ماڈل وینا ملک کی دبئی کے بزنس مین کے ساتھ شادی کی خبروں نے زور پکڑلیا۔حال ہی میں وینا ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے اپنی زندگی میں نئی محبت کے آنے کا اشارہ دیا ہے اور اس نئی محبت کا نام شہریار چوہدری بتایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی زیرِ گردش ہے کہ وینا ملک صرف شہریار چوہدری سے محبت کے رشتے میں ہی بندھی نہیں رہیں گی بلکہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔رپورٹس کے مطابق وینا ملک اور شہریار چوہدری ڈیسٹینیشن ویڈنگ کریں گے لیکن یہ شادی کہاں منعقد ہوگی اس حوالے سے کوئی دعوی نہیں کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی