پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی حیدرآباد پہنچنے پر جاری ہونے والی نئی انسٹاگرام رِیل نے چاہنے والوں کے دل ایک بار پھر جیت لیے۔دلجیت دوسانجھ کا آج کل انڈین ٹوور جاری ہے، انہوں نے دہلی سے اپنے انڈین ٹوور کا آغاز کیا تھا، وہ 17 نومبر کو احمد آباد اور 22 نومبر کو لکھن میں شوز کریں گے جبکہ آخری شو 29 دسمبر کو گوہاٹی میں اختتام پذیر ہوگا۔ گزشتہ روز گلوکار جب حیدرآباد پہنچے تو دل دوسانجھ نے اس مناسبت سے ایک ویڈیو شیئر کی جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ویڈیو میں ہم دلجیت کو حیدرآباد کے مصروف علاقے چار مینار میں ایک آٹو رکشہ میں آتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ وہ از راہِ مذاق آٹو رکشہ ڈرائیور سے پوچھتے ہیں کہ کہاں ہیں ہم سر؟ویڈیو میں ہم دلجیت کو مسلمان آٹو رکشہ ڈرائیور کو گلے لگاتے اور کنسرٹ سے پہلے حیدرآباد کے مختلف مقدس مقامات کا دورہ کرتے بھی دیکھا گیا۔گلوکار کی ویڈیو کی خاص بات اس کا بیک گرائونڈ میوزک تھا، جو لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کی قوالی تھی اور بول بابا بلھے شاہ کے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی