i شوبز

نرگس فخری کی بہن سابقہ بوائے فرینڈ کے قتل کے الزام میں گرفتارتازترین

December 03, 2024

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کی بہن عالیہ کو مبینہ طور پر قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی بہن عالیہ کو امریکی ریاست نیویارک کے شہر کوئنز میں اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور اس کے دوست کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 43 سالہ عالیہ نے مبینہ طور پر ایک دو منزلہ مکان کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 35 سالہ ایڈورڈز جیکبز اور ان کی دوست 33 سالہ ایناستاسیا ایڈین دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے۔ عالیہ کو کوئنز کرمنل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت بھی مسترد کر دی گئی جبکہ ان کی اگلی پیشی 9 دسمبر کو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب نرگس فخری کی والدہ کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ عالیہ کسی کو قتل کر سکتی ہے، وہ ایک ایسی شخصیت تھی جو سب کا خیال رکھتی تھی، اس نے ہر ایک کی مدد کرنے کی کوشش کی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی