i شوبز

نورا فتیحی کا نیا میوزک دھماکا! مداحوں کو بڑی خبر سنادیتازترین

February 11, 2025

بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی گریمی ایوارڈ یافتہ تھیرون بیلی اور معروف پروڈیوسر ٹومی بران کے ساتھ اپنے نئے میوزک پروجیکٹ کی تیاری کر رہی ہیں۔نورا فتیحی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ ٹومی بران کے ساتھ موجود ہیں اور انہوں نے کیپشن میں لکھا، اس طرح باس بیٹھتے ہیں! ہم کچھ بڑا بنا رہے ہیں 2025 میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔اس پوسٹ نے مداحوں میں بے حد جوش پیدا کر دیا ہے کیونکہ یہ ان کے عالمی میوزک کیرئیر میں ایک اور بڑی کامیابی ہو سکتی ہے۔نورا فتیحی کا پچھلا گانا اسنیک ہٹ رہا تھا، جس میں جیسن درولو اور ٹومی بران بھی شامل تھے۔ یہ گانا 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ویڈیو بنا اور اسپاٹیفائی گلوبل چارٹس میں ٹاپ 3 میں شامل ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی