i شوبز

نواز الدین صدیقی کا دیپیکا کی کوئی بھی فلم نہ دیکھنے کا انکشافتازترین

September 19, 2024

بھارت کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ سٹار اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ایک بھی فلم نہ دیکھنے کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں اپنے تازہ ترین میوزک ویڈیو سائیاں کی بندوق کی تشہیر کے دوران، اداکار نوازالدین صدیقی سے بالی وڈ کی معروف اداکارائوں کے لیے ہیش ٹیگ تجویز کرنے کو کہا گیا۔اسی دوران جب ان سے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کیلئے ہیش ٹیگ پوچھا گیا، تو نوازالدین نے اداکارہ کے تمام فنی صلاحیتوں سے لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،میں نے ان کا کوئی کام نہیں دیکھا، مجھے کچھ پتہ نہیں۔علاوہ ازیں جب ان سے استری 2 کی اداکارہ شردھا کپور کے بارے میں پوچھا گیا، تو نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ،مجھے شردھا کے بارے میں بھی کچھ نہیں معلوم۔نواز الدین صدیقی کا بھارتی نامور حسینائوں کے کام پر لاعلمی کے اظہار پر نہ صرف بھارتی مداح ان سے ناراض نظر آئے بلکہ انہیں شوبز سے وابستہ ہونے کے باجود انڈسٹری کی باکمال اداکارائوں کی محنت پر پانی پھیرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی