سائنس دانوں نے دریافت ہونے والی مینڈک کی نئی قسم کا نام آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر رکھ دیا۔ اداکار کو یہ اعزاز ماحولیات کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔مینڈک کی یہ قسم ایکواڈور کے صوبے ایل اورو میں موجود مغربی پہاڑی جنگل میں پائے جاتی ہے۔ اس مینڈک کی جسامت چھوٹی اور اس کے کتھئی جسم پر گہرے رنگ کے دھبے ہوتے ہیں۔سائنس دانوں کے مطابق یہ مینڈک سطح سمندر سے 1330 میٹر سے 1705 میٹر کی بلندی پر رہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی