i شوبز

ڈنکی کا اداکار اسپتال میں زیر علاج ، مالی امداد کا منتظرتازترین

January 23, 2025

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے اداکار ورون کلکرنی بیمار ہوگئے، اسپتال میں زیر علاج فنکار کو بلوں کی ادائیگی کیلئے مالی امداد کی ضرورت پڑگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون کلکرنی گردے کی بیماری میں مبتلا ہیں، وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں ہفتے میں کم از کم 2 بار ڈائیلاسز کے پیچیدہ مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔اداکار کے دوست روشن شیٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ورون کلکرنی کی تازہ تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں مالی مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے پوسٹ میں مزید بتایا کہ ورون کلکرنی نے اسپتال کے بل ادا کرنے ہیں، ضرورت کی اس گھڑی میں مدد کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی