i شوبز

نیلم منیر نے شوہر کے ہمراہ شادی کے بعد پہلی تصویر شیئر کر دیتازترین

January 27, 2025

اداکارہ نیلم منیر نے اپنے نئے نویلے دولہا کے ہمراہ شادی کے بعد پہلی تصویر شیئر کی ہے۔نیلم منیر کی چند گھنٹے قبل کی گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دبئی میں اپنے شوہر محمد راشد کے ساتھ سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یا اللہ کریم ہمیں محبت، ایمان، اعتماد اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرما اور ہماری زندگی خوشیوں سے بھر دے، جو طاقت اور اطمینان فراہم کر سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی